کورونا وائرس عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی صفر ہے حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت شہر بھر میں 100مراکز سے مستحقین کی امداد کی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان


ویب ڈیسک March 30, 2020
جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت شہر بھر میں 100مراکز سے مستحقین کی امداد کی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی کو صفر قرار دے دیا۔

کراچی میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر جماعت اسلامی کراچی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت نے اعلانات تو بہت کیے ہیں لیکن ابھی تک ان کی کارکردگی صفر رہی ہے، ایک بڑا بحران جو پہلے سے نظر آرہا تھا پیدا ہو گیا ہے، ہم اختلافات کو ہوا نہیں دینا چاہتے لیکن مسائل کی نشاندہی ضروری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت اپنے حصے کا کام کر رہی ہیں، حکومت کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے، حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت شہر بھر میں 100مراکز سے مستحقین کی امداد کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں