سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جنوری میں ممکن نہیں شرجیل میمن

الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مشاورت سے جاری کرنے کے پابند ہیں، وزیر بلدیات سندھ۔


December 01, 2013
بلدیاتی انتخابات کے لئے مقناطیسی سیاہی کو لازمی قرار دیا جائے, شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

وزیربلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جنوری میں ممکن نہیں لہٰذا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات مارچ کے مہینے میں ایک ساتھ کرائے جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے میں جلد بازی نہ کی کئے، جنوری میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہیں لہٰذا مارچ میں ملک بھر میں ایک ہی روز بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لئے مزید وقت درکار ہے اور انتخابات کے لئے مقناطیسی سیاہی کو لازمی قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مشاورت سے جاری کرنے کے پابند ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا تھا, الیکشن کمیشن حکا م کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے قوائد و ضوابط اور نئی حلقہ بندیوں کا نوٹی فیکیشن بھیجا جا چکا ہے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے بھیجئ گئی دستاویزات کے جائزے کے لئے وقت درکار ہے جس کے بعد ہی سند ھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ممکن ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں