کراچی کے 5 قبرستان کرونا وائرس سے مرنے والوں کیلیے مختص

گورکنوں کو بھی مخصوص حفاظتی لباسس دیے جائیں گے


ویب ڈیسک March 30, 2020
تدفین کے وقت گروکنوں کو بھی مخصوص حفاظتی لباس دیے جائیں گے، فائل: فوٹو

شہر کے 5 قبرستان کرونا وائرس سے مرنے والوں کے لیے مختص کردیے گئے ہیں جب کہ اس موقع پر گورکنوں کو بھی مخصوص حفاظتی لباس دیے جائیں گے۔

میئر کراچی وسیم اختر کی زیرصدارت اجلاس میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے شہر کے 5 قبرستان مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع وسطی میں مرنے والوں کے لیے نارتھ کراچی کا شاہ محمد قبرستان مختص ہوگا جب کہ وسطی اورشرقی میں مرنے والوں کی تدفین سرجانی ٹاؤن کے قبرستان میں کی جاسکے گی۔

مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں ضلع جنوبی اورغربی میں مرنے والوں کی تدفین کی جائے گی ، ملیراورکورنگی میں کرونا سے مرنے والوں کی تدفین کورنگی نمبر 6 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں