تقریباً 150 گھونگھوں کو پالنے والی خاتون


برطانیہ کی خاتون نے اپنے گھر میں مختلف اقسام کے 150 گھونگھے پال رکھے ہیں۔ فوٹو: دی کریزی اسنیل لیڈی فیس بک پیج


40 سالہ پیپر اپالو برطانیہ سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے لیے 'کریزی اسنیل لیڈی' کا نام استعمال کرتی ہیں۔ ایک ڈاکیومینٹری میں وہ کہتی ہیں کہ دس سال قبل انہیں گھونگھوں سے محبت ہوگئی اور اب فیس بک ہو یا انسٹاگرام ان کی پوسٹس میں جگہ جگہ گھونگھے نظر آئیں گے۔ تاہم ان کے پاس خول والے گھونگھوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=iPEkkkAbw5E&feature=emb_logo
وہ کہتی ہیں کہ لوگوں کی اکثریت گھونگھوں کو سست، بے کار اور دماغ سے عاری کیڑے قرار دیتے ہیں، لیکن وہ پیچیدہ احساسات رکھتے ہیں اور فیصلہ کرنے کے علاوہ ان کی یادداشت بھی ہوتی ہے خواہ یہ بات سائنس سے ثابت ہوچکی ہے یا نہیں لیکن ان کے مطابق گھونگھوں کو ان سے بہتر کوئی اور نہیں جانتا۔
کئی اقسام کے گھونگھے ان کے گھروں میں موجود ہیں اور وہ دن میں کئی مرتبہ ان کے لیے مزیدار کھانے تیار کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گھونگھے پالنے، ان کی نسل خیزی اور دیگر ہدایات پر مبنی دستاویز بھی رکھی ہیں۔