پاکستان ریلوے نے 4 اے سی بوگیاں قرنطینہ میں تبدیل کردیں
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے تمام ٹرینوں کو قرنطینہ وارڈ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
پاکستان ریلوے نے 4 اے سی بزنس سلیپر بوگیوں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کاشف یوسفانی نے بتایا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر1 پر قرنطینہ کی بوگیاں کھڑی کی گئی ہیں، جن میں 24 افراد کو رکھا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین کو ریلوے کی جانب سے یہاں رکھا جا سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے کی جانب سے اے سی سلیپر کی چار بوگیوں کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ بوگیوں میں تمام طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔آکسیجن سلنڈر،سینی ٹائزر اور صابن رکھا گیا ہے یہ چار اے سی سلیپر کی مسافر بوگیوں اور ایک پاور وین پر مشتمل قرنطینہ بنایا گیا ہے۔ قرنطینہ بوگیوں کی دیکھ بھال کےلئے محکمہ بجلی کے عملہ سمیت ریلوے پولیس اہل کار بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ٹرینوں کو قرنطینہ وارڈ میں تبدیل کیا جائے۔ کئی دیہاتوں اور شہروں میں اسپتال اور طبی سہولیات دست یاب نہیں ہیں تاہم ریلو ے اسٹیشن موجود ہیں۔ وفاق شہریوں کی مدد کرنے پر غور کرے۔ کراچی کینٹ، روہڑی اور دیگر اسیٹیشن پر کھڑی تمام ٹرینوں کو بھی قرنطینہ وارڈ بنایا جائے۔
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کے فقدان کا ایمرجنسی حل یہی ہے۔ ملک بھر میں ٹرینیں بند ہیں ان ٹرینوں کے ڈبوں میں ہر ریلوے اسٹیشن پر قرنطینہ بنائے جائیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ملک میں مسافروں کے لیے ریلوے کی آمد ورفت معطل ہے۔