کورونا سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر شدید مشکلات
حکومت کی جانب سے تاحال مترجم کے انتظامات نہیں کئے جاسکے
حکومت کی دعوت پر کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے شہریوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لئے چین سے آئے ڈاکٹرز نے جب مختلف اسپتالوں اور سینٹرز کا دورہ کیا تو اس دوران وہ مریضوں اور پاکستانی ڈاکٹرز کو علاج کے بارے میں آگاہ نہیں کرسکے۔
پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو چینی زبان نہیں آتی جب کہ اس بارے میں حکومت کی جانب سے تاحال مترجم کے انتظامات نہیں کئے جاسکے چینی ڈاکٹرز کی ٹیم تین شفٹوں میں کام کررہی ہیں، اس دوران چینی ڈاکٹرز اسلام آباد میں موجود اپنے سفارت خانے سے رابطے میں ہیں اور اپنے ان مسائل سے سفارت خانے کو بھی آگاہ کررہے ہیں۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ جب حکومت کو معلوم تھا کہ چینی ڈاکٹرز پاکستان آرہے ہیں تو انہیں مترجم کا انتظام کرنا چاہئیے تھا تاکہ چینی ڈاکٹرز کو سہولت مل سکے، ہمیں معلوم نہیں ہم کس سمت جارہے ہیں، عوام سوال کررہے ہیں حکومت کہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مشکل ترین حالات میں دورہ کیا ہماری حکومت بیان دے کر کورونا وائرس کا خاتمہ کررہی ہے چین کے ماڈل سے ہمیں فائدہ اٹھا نا چاہیے، ماسک کے بجائے بڑے اسپتال بنانے اور کوالیفائڈ ڈاکٹرز کی ٹریننگ کے حوالے سے پلان تیار کرنا چاہیے۔