نیپال میں ٹریفک حادثہ 11 افراد ہلاک 34 زخمی

بس کو حادثہ تنگ روڈ اور دھند کی وجہ سے پیش آیا، نیپالی حکام۔

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو؛ رائٹرز/فائل

مشرقی نیپال میں بس الٹنے سے 11 مسافر ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔



نیپال کے حکومتی حکام کا کہنا تھا کہ بس کو حادثہ مشرقی نیپال میں پیش آیا، حادثہ کی وجہ تنگ روڈ اور دھند تھی جس کے باعث بس الٹ گئی، حادثے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


واضح رہے کہ نیپال میں ٹوٹ پھوٹ کے شکار روڈوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول کا حصہ ہیں۔

Load Next Story