سری لنکا اور افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان حفیظ کپتان برقرار

شعیب ملک، ناصر جمشید اور عبدالرحمان ڈراپ کردیئے گئے ہیں جبکہ سعید اجمل افغانستان کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔


ویب ڈیسک December 01, 2013
پاکستان متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف 8 دسمبر کو واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی جس کے بعد 11 اور 13 دسممبر کو اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں سری لنکا اور افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز جبکہ افغانستان کے خلاف ایک میچ کے لئے اعلان کردہ ٹیم کی قیادت محمد حفیظ ہی کریں گے جبکہ ٹیم سے شعیب ملک، ناصر جمشید اور عبدالرحمان کو ڈراپ کردیا گیا ہے، ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں صہیب مقصود، احمد شہزاد، عمرامین، عمراکمل، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی، جنید خان، سہیل تنویر، انورعلی، سعید اجمل اور حارث سہیل شامل ہیں۔ سعید اجمل نجی مصروفیات کے باعث افغانستان کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف 8 دسمبر کو واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی جس کے بعد 11 اور 13 دسمبر کو اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں