پٹائی کا ڈر عامرخان بیٹے کو باکسر نہیں بنائیں گے

رنگ میں گھونسے کھاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا،برطانوی اسٹار


رنگ میں گھونسے کھاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا،برطانوی اسٹار ۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: سابق عالمی چیمپئن اور معروف انٹرنیشنل باکسر عامرخان پٹائی کے ڈر سے اپنے بیٹے کو باکسر نہیں بنائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اسے رنگ میں گھونسے کھاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے،البتہ وہ اپنے بچوں کو مستقبل میں پسندیدہ کیریئرکی جانب جانے میں بھرپور تعاون اور مدد فراہم کریں گے۔

2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ 33 سالہ عامر خان کی اہلیہ فریال خان پہلے ہی اپنے شوہر کے باکسر ہونے پر خوش نہیں تھیں، لمیشہ اور عالیانہ کے والد نے کہا کہ میں اپنے نومولود بیٹے زاویر خان کو مستقبل کے چناؤ کا اختیار دوں گا، البتہ اسے رنگ میں گھونسے کھاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، باپ ہونے کے ناطے میں اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے سوچتا ہوں، میری کوشش ہوگی کہ میں ان کو مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں بھرپور تعاون اور مدد کروں، عامر خان نے کہاکہ مجھ سے بہت سارے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ آیا میں اپنے بیٹے کو باکسر بناؤں گا۔

میں کہتا ہوں کہ میں نے اپنے بچوں کی خاطر رنگ میں تابڑ توڑ گھونسے کھائے ہیں، میں نے یہ سب اپنی اولاد کے لیے برداشت کیا مگر سچی بات یہ ہے کہ میں اپنے بیٹے کو رنگ میں اترتا ہوا دیکھنا برداشت نہیں کروں گا،البتہ اگر وہ باکسر بننے کی خواہش پر اصرار کرے گا تو اسے رنگ میں جانے سے نہیں روکوں گا، یہ اس کا فیصلہ ہوگا جس میں رکاوٹ نہیں بنوں گا، باکسنگ ایک سخت اور کھٹن کھیل ہے، انھوں نے کہاکہ 2 بیٹیوں کے بعد میں رواں سال 22 فروری کو پیدا ہونے والے بیٹے کی پیدائش پر بہت مسرور اور سمجھتا ہوں کہ میراخاندان مکمل ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں