وینا ملک سے دوستی کام کر گئی محمد آصف کا بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا فیصلہ

محمد آصف کوپاکستان اور بھارت کے اداکاروں پر مشتمل فلم "انڈیا ان لاہور" کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ پاکسان، بھارت اور دبئی میں کی جا ئی جائے گی۔ فوٹو؛ فائل

اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے محمد آصف پر کرکٹ کے دروازے تو بند ہو گئے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی سابقہ دوست وینا ملک کے نقش قد م پر چلتے ہوئے اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے باعث نیشنل اور انٹر نیشنل کرکٹ سے باہر رہنے والے محمد آصف پاکستان اور بھارت کے اداکاروں پر مشتمل فلم "انڈیا ان لاہور" کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور میں موجود ہے اور فلم کی کاسٹ کے لئے آڈیشن بھی لئے جا رہے ہیں تاہم محمد آصف کو بغیر کسی آڈیشن کے ہی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے تاہم محمد آصف کے فلم میں کردار کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد آصف اس فلم میں اہم رول ادا کر رہے ہیں اور وہ اس فلم میں بھارت کی کسی معروف اداکارہ کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر اکرام اختر، پروڈیوسر راجیش ترپاٹھی اور فلم کے نغمہ نگار سنجے معصوم ہیں یہ تینوں بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنا کر دار ادا کر چکے ہیں، فلم کی شوٹنگ پاکسان، بھارت اور دبئی میں کی جا ئی گی اور اس فلم کے لئے خاصہ بڑٓ بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔
Load Next Story