نیپراعوام پرمہربان فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لی گئی رقم صارفین کو واپس کرنے کا اعلان

گزشتہ مالی سال کے دوران صارفین سے وصول کردہ رقم آئندہ بلوں میں واپس کی جائے گی، اطلاق کے ای ایس سی پرنہیں ہوگا


ویب ڈیسک December 01, 2013
گزشتہ مالی سال کے دوران صارفین سے وصول کردہ رقم آئندہ بلوں میں واپس کی جائے گی، اطلاق کے ای ایس سی پرنہیں ہوگا. فوٹو:رائٹرز/ فائل

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پرنظرثانی کرتے ہوئے نیپرا نے عوام کو ریلیف دینےکانوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صارفین کو جولائی 2012 سے مئی 2013 تک لی گئی رقم کی واپسی کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرانےگزشتہ مالی سال کے11ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ پرنظرثانی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران صارفین سے وصول کردہ رقم آئندہ بلوں میں واپس کی جائے گی، شیڈول کا اطلاق کےای ایس سی کےسواملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو دسمبر 2013 کے بلوں میں ایک روپے 44 پیسے، جنوری 2014 کے بلوں میں ایک روپے 55 پیسے، فروری 2014 کے بلوں میں 42 پیسے، مارچ 2014 کے بلوں میں 2 روپے 39 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ اسی طرح صارفین کواپریل 2014 کے بلوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔