یو ایس اوپن کے ٹینس کورٹس عارضی اسپتال میں تبدیل
کورونا وائرس سے متاثرہ انڈور ٹینس کورٹ پر کورز ڈال کر 350 بستر لگادئیے گئے ہیں
PESHAWAR:
یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی اسپتال میں تبدیل کردیاگیا۔
امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسپتال کم پڑگئے ہیں، اسی مقصد کے لیے ٹینس کورٹس کو اب ہنگامی طورپر کورونا کے مریضوں کے لیے عارضی گھر کی سہولت دی گئی ہے جہاں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں انہیں رکھا جاسکے گا۔
اگست میں ان کورٹ پر یو ایس اوپن گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوتے ہیں، ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع ایک بہت بڑے کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کیے جائیں گے، جن کو شہر میں خدمات انجام دینے والے میڈیکل اور دوسرے اسٹاف میں تقسیم کیاجائے گا۔