کرکٹ نہ سہی تواداکاری ہی سہیفاسٹ بالرمحمد آصف کا بھارتی فلم میں کام کرنے کا اعلان

فلمی کیریئرسے نئی زندگی کا آغاز کررہا ہوں،بھارتی فلم سائن کرلی جس میں لور اسٹوری بھی ہے اور کامیڈی بھی،محمد آصف


ویب ڈیسک December 01, 2013
ان دنوں فارغ بیٹھا ہوں لیکن کرکٹ نہیں چھوڑی جلد دوبارہ کرکٹ کے میدان میں جلوہ گر ہوں گا، محمدآصف فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے محمد آصف پر کرکٹ کے دروازے تو بند ہو گئے لیکن اب انہوں نے اپنی سابقہ دوست ویناملک کی طرح بھارتی فلم نگری کا رخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں اپنی اہلیہ اور دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ فلمی کیریئرسے نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں اور انہوں ایک بھارتی فلم بھی سائن کر لی ہے، فلم میں کام کرنا پارٹ ٹائم جاب ہوگا، ان دنوں فارغ بیٹھا ہوں لیکن کرکٹ نہیں چھوڑی جلد دوبارہ کرکٹ کے میدان میں جلوہ گر ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وینا ملک سے کوئی لینا دینا نہیں، اگر فلم میں وینا ملک ہوئی تو ہرگز کام نہیں کروں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے باعث نیشنل اور انٹر نیشنل کرکٹ سے باہر رہنے والے محمد آصف پاکستان اور بھارت کے اداکاروں پر مشتمل فلم"انڈیا ان لاہور" کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور میں موجود ہے اور فلم کی کاسٹ کے لئے آڈیشن بھی لئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد آصف اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ اس فلم میں بھارت کی کسی معروف اداکارہ کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر اکرام اختر، پروڈیوسر راجیش ترپاٹھی اور فلم کے نغمہ نگار سنجے معصوم ہیں یہ تینوں بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنا کردار ادا کر چکے ہیں، فلم کی شوٹنگ پاکستان، بھارت اور دبئی میں کی جا ئی گی ، فلم کی کامیابی کے لئے بجٹ میں بھی کسی کنجوسی سے کام نہیں لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔