قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے لاک ڈاؤن ہوگا یانہیں شہباز شریف

وزیراعظم کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیا ہے ،شہبازشریف


ویب ڈیسک March 31, 2020
قوم کو شک میں ڈالنا مسائل پیدا کرنے والی بات ہے ، صدر (ن) لیگ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیا ہے، حکومتی حکمتِ عملی واضح کی جائے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر واضح کیا جائے کہ لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں؟۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں، قوم کو شک میں ڈالنا، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے، کورونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے، صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پر فی الفور اجلاس بلایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |