وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا
وزیراعظم نے نوجوانوں کوہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیاررکھنے کی ہدایت کی ہے، عثمان ڈار
ISLAMABAD:
وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج شام نوجوانوان کی رجسٹریشن کا آغازکریں گے۔ اس متعلق معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈارکی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیٹا بیس سسٹم پرکام شروع کردیا گیا ہے۔ رجسٹریشن پورٹل وزیراعظم کی منظوری سے آج شام آن لائن دستیاب ہوگا۔ نوجوان سیٹیزن پورٹل پرخود کورجسٹرکرسکیں گے۔
عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس قومی سطح پرسیاسی وابستگی سے بالا ترہوکرتشکیل دی جائیگی، رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک جاری رہے گی، ٹائیگرفورس مکمل لاک ڈاؤن یا ہنگامی صورت میں کام کرے گی۔
عثمان ڈارنے کہا نوجوانوں کوگھروں تک راشن سپلائی کی تربیت دی جائیگی، وزیراعظم نے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیاررکھنے کی ہدایت کی ہے۔