مصباح الحق نے پی ایس ایل کے باقی میچز کرانے کی حمایت کردی
ٹرافی کا فیصلہ کیے بغیر درمیان میں ایونٹ نہیں چھوڑنا چاہیے، ہیڈ کوچ قومی ٹیم
لاہور:
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے پی ایس ایل کے باقی میچز کرانے کی حمایت کردی.
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دینے والے مصباح الحق نے کہا ہے کہ پلے آف میچز ہوں تو زیادہ مزہ آئے گا، ٹرافی کا فیصلہ کیے بغیر درمیان میں ایونٹ نہیں چھوڑنا چاہیے، جب بھی ممکن ہوتو میرے خیال میں ان میچز کو کرایا جاسکتا ہے۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کہا کہ تمام فرنچائزز اور پی سی بی نے سب اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس بات کا تعین کرنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے بارے میں کیا فیصلہ کیا جائے ، ایونٹ شروع ہونے سے پہلے کسی کے ذہن میں نہیں تھا کہ ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بطور کوچ اور کرکٹر میری خواہش ہے کہ جس طرح پہلے میچز کو لوگ انجوائے کررہے تھے، اسی طرح باقی میچز بھی لوگوں کو دیکھنے کا موقع مل سکے، سنسنی خیزمیچز ہی ہی پی ایس ایل کی خوبصورتی ہے۔