چیف سلیکٹر نے شرجیل خان کی فٹنس کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا
قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کیلیے شرجیل خان کو وہ فٹنس درکار ہوگی جو دوسرے لڑکوں کی ہے، مصباح الحق
چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے شرجیل خان کی فٹنس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کا موقف ہے کہ پی سی ایل میں شرجیل خان کو بہترین طریقے سے کم بیک کرنا چاہیے تھا، اس کی فٹنس سے خؤش نہیں، بطور اوپنر اس کی پرفارمنس پر کوئی شک نہیں، وہ 150 کے اسٹرائیک والا زبردست پلیئر ہے لیکن اسے اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا، پی ایس ایل سے پہلے جو نہیں کرسکا، شرجیل کو اب وہ کرنے کی ضرور ت ہے، اب شرجیل کے پاس گھر پر اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے وقت ہے، اسے اپنے وزن کو کم کرنا ہوگا،وزن میں کمی سے اس کی فٹنس بھی بہتر ہوگی۔
مصباح الحق نے کہا کہ شرجیل کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کے لیے اسے وہ فٹنس درکار ہوگی جو دوسرے لڑکوں کی ہے، خود کو فٹ کرنا اس کے اپنے ہاتھ میں ہے، فٹنس کے حوالےسے انٹرنیشنل معیار پر پورا اترنے پر ہی وہ زیر غور آسکتاہے، مجھے یقین ہے کہ شرجیل اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا، اس کے لیے اس وقت مشکل ضرور ہے لیکن محنت کرکے وہ تمام چیزیں کرسکتا ہے جو اس کو واپسی کے لیے کرنا ہیں۔