بھارت سے آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق

دونوں افراد کو سروسز اسپتال لاہور کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے


آصف محمود/ March 31, 2020
دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے فوٹو: فائل

چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانی شہریوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں اب سروسز اسپتال لاہور کی آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے کورونا کا شکار ہونے والوں میں یاسر مختار اور محمد خالد شامل ہیں۔

بھارت سے آنے والے چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جب کہ پانچویں شہری نگہت مختار جو جگرکے عارضہ میں مبتلا ہیں، ان کا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے، وہ جگر کی پیوند کاری کے لیے بھارت گئے تھے، ان کے ساتھ ان کا بھائی یاسر مختار اور ایک ڈونر محمدخالد بھی انڈیا گئے تھے تاہم بھارتی ڈاکٹروں نے مرض کی شدت اور مریض کی زیادہ عمر کے باعث علاج سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ لوگ اتوارکے روز واہگہ بارڈرکے راستے واپس آگئے تھے اور انہیں لاہورکے شیخ زید اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔



بھارت سے واپس آنے والے دیگر 2 شہری چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف کا تعلق راولپنڈی سے ہے، یہ جگر کی پیوند کاری کے بعد دوبارہ چیک اپ کروانے بھارت گئے تھے اور اتوار کے روز ہی واپس لوٹے تھے، واپسی پر ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں ان دونوں کے علاوہ نگہت مختار جو جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں ان کے رزلٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ واہگہ اور اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت دونوں حکومتوں نے اسکریننگ کا انتظام کررکھا ہے جبکہ اس کے باوجود ان افراد کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں