ہمیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے مدد کرنی چاہیے نیلم منیر

ہمیں دوسروں کی مدد اور خدمات انجام دینے والوں کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے، نیلم منیر


ویب ڈیسک March 31, 2020
ہمیں دوسروں کی مدد اور خدمات انجام دینے والوں کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے، نیلم منیر

KARACHI: معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے اُن کی مدد کرنی چاہیے۔

اداکارہ نیلم منیر نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ موجودہ صورتحال میں دن و رات دوسروں کی مدد اور خدمت انجام دے رہے ہیں خواہ وہ ڈلیوری بوائے ہو یا گھروں پر کام کرنے والے ملازم، ہمیں ایسے لوگوں کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B-XXQNdFGJP/"]

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سے لوگ عزت نفس کی خاطر دوسروں سے صدقہ نہیں لیتے۔ لیکن یہ وقت ہے کہ ہم سب ایسے لوگوں کے لئے قدم آگے بڑھائیں اور عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں