ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کمی کر دی گئی

گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 463 روپے کی کمی کے بعد1067 روپے ہو گئی


ویب ڈیسک March 31, 2020
کمرشل سلنڈر کی قیمت 5887 کی بجائے 4107 روپے مقرر کی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری: فوٹو: فائل

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے 22 پیسے کی کمی کردی گئی، اور اپریل کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 463 روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 11.8 کلو گھریلو سیلنڈر 1067روپے کا ہوگیا ہے، مارچ میں11.8کلوگھریلوسلنڈرکی قیمت1530.17روپےمقررتھی۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت 5887 کی بجائے 4107 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں