لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 239 افراد گرفتار 73 مقدمات درج

24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر11مقدمات درج کر کے 26 افراد کوگرفتارکیا گیا


Staff Reporter April 01, 2020
حیدر آباد میں27، میرپورخاص43 بینظیر آباد 38، سکھر 77 اور لاڑکانہ میں28 افراد کو گرفتار کیا گیا، ترجمان سندھ پولیس (فوٹو: فائل)

کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 73 مقدمات درج کر کے 239 افراد کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کرونا وائرس کی وباپھیلنے سے روکنے کہ پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعدلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں،کراچی سمیت سندھ بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 73 مقدمات درج کر کے 239 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں دفعہ144 کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر11 مقدمات درج کر کے 26 افراد کوگرفتارکیا گیا، ساؤتھ زون پولیس نے 3 مقدمات درج کرکے 5 افراد ایسٹ زون پولیس نے6 مقدمات درج کر کے 14 افراد اور ویسٹ زون پولیس نے 2 مقدمات درج کر کے 7 افراد کوگرفتارکیا۔

اسی طرح حیدرآباد پولیس نے 6 مقدمات درج کرکے 27 افراد ،میرپورخاص پولیس نے 19 مقدمات درج کر کے 43 افراد ،شہید بینظیر آباد پولیس نے 10 مقدمات درج کر کے 38 افراد، سکھر پولیس نے 19 مقدمات درج کر کے 77 افراد اور لاڑکانہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8 مقدمات درج کرکے 28 افراد کو گرفتارکیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں