حکومت کا 2 کے سوا تمام ریفائنریز کو بند کرنے پر غور

اٹک ریفائنری اور پاک عرب ریفائنری اپنی پیداوار جاری رکھیں گی


Zafar Bhutta April 01, 2020
اٹک ریفائنری اور پاک عرب ریفائنری اپنی پیداوار جاری رکھیں گی۔ فوٹو؛فائل

حکومت سوائے 2ریفائنریز کے دیگر تمام کو کچھ عرصے کے لیے بند کرنے پر غور کررہی ہے۔

ملک بھر میں تیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کیے جانے کے بعد حکومت سوائے 2ریفائنریز کے دیگر تمام کو کچھ عرصے کے لیے بند کرنے پر غور کررہی ہے، ان دو ریفائریز میں اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور پاک عرب ریفائرنری لمیٹڈ شامل ہیں جبکہ دیگر تین ریفائریز کو دو ماہ کے لیے بند کیے جانے کے فیصلے پر غور کیا جارہا ہے۔

ان ریفائریز کو کچھ عرصے کے لیے بند کیے جانے پر غور ملک بھر میں تیل مصنوعات کی طلب میں کمی کو دیکھتے ہوئے کی کیا جارہا ہے کیونکہ کورونا وائرس وبا کے نتیجے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معاشی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔

جن دو ریفائریز کو فی الحال پیداوار جاری رکھنے پر غور کیا جارہا ہے ان میں پارکو درآمدی اور مقامی خام تیل کو استعمال کرتی ہے جبکہ اٹک ریفائری زیادہ تر مقامی خام تیل کو استعمال کرتی ہے۔ملک بھر میں تیل کی طلب میں کمی کے سبب نیشنل ریفائنری اور بائیکو پہلے ہی اپنی پیداوار معطل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ دیگر ریفائنریز کو بند کرنے کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویڑن نے ایک سمری تیار کرلی ہے اور اسے جمعرات کے روز ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |