دنیا میں کورونا سے مزید 1700 اموات متاثرین 7 لاکھ 87 ہزار

مجموعی ہلاکتیں 38 ہزار، امریکا میں ہلاکتیں 3200 ہو گئیں، اٹلی 11600، اسپین 7716، ایران 2757، برطانیہ میں 1408 لقمہ اجل


APP April 01, 2020
دہلی میں 24 تبلیغی افراد میں وائرس مثبت، 9 ہلاک، جاپان میں 73 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی، روس نے سرحدیں بند کر دیں۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 87 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار ہو گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کم از کم 17سو ہلاکتیں ہوئی ہیں دوسری طرف اس وائرس کے سبب ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں انفیکشنز کی تعداد 1 لاکھ65 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 3200 کے قریب ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 11600 ہے، جرمنی میں متاثرین کی تعداد67 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 645 ہے۔

اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 7716 تک پہنچ گئی، اٹلی اور اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے،برطانیہ میں اب تک 1408 افراد ہلاک ہوئے، امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے صورت حال مزید ابتر ہو گئی ۔

امریکا میں وبا کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات اور سماجی دوری کی ہدایات 30 اپریل تک نافذ رہیں گی، امریکہ کے بعد اٹلی میں بھی کورونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

ایران میں 31 مارچ کی صبح تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2757 تھی،فرانس میں بھی پہلی بار 30 مارچ کو 418 ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں بھی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، ادھر سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے کے بعد مکہ کے کئی علاقوں کی ناکہ بندی کی جا رہی ہے، آسٹریلیا نے اپنے اقدامات میں مزید سختی کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ کے چیف میڈیکل افسر نے کہا ہے کہ ملک کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں آنے کے لیے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ حکومت قومی ہیلتھ سروس این ایچ ایس کے وسائل میں اضافہ کر رہی ہے، جاپان نے کہا ہے کہ وہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات میں امریکہ، چین، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک سے آنے والوں پر پابندی عائد کر رہا ہے۔

جاپانی وزیر ِخارجہ نے کہا ہے کہ 73 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ملک مں اب تک کورونا کے 1953 مصدقہ مریض ہیں جبکہ 56 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ 12 سالہ بچی ہلاک ہوگئی ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان نے منگل کو بتایا کہ بچی کو گزشتہ 3 دن سے بخار تھا جس کے بعد ٹیسٹ کرنے پر اس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی، اتنی کم عمر میں کووڈ 19 سے ہلاکت کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ ملک میں اس وقت ہلاکتوں کی کل تعداد 705 ہے۔

روس نے کورونا وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1836 تک پہچنے کے بعد سرکاری حکم کے مطابق، روس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 30 مارچ سے اپنی سرحدیں بند کردے گا۔ زمبابوے میں تین ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذکر دیا گیا۔

زمبابوے میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6 مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جارجیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رات کا کرفیو اور دن کو قرنطینہِ عام نافذ کر دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |