آن لائن کلاسز شروع کرنے کے لیے حکمت عملی تیار

اردو، انگریزی، ریاضی سمیت سائنس مضامین کی تعلیم آن لائن دی جائے گی


Zaigham Naqvi April 01, 2020
پی ٹی وی ایک چینل پر آن لائن تعلیم کیلیے 10 گھنٹے مختص کرے گا، عنبرین عارف۔ فوٹو: فائل

TUNIS: تعلیمی اداروں کی بندش، وفاقی وزارت تعلیم نے ایجوکیشنل ٹرانسمیشن کے ذریعے آن لائن کلاسز شروع کرنے کیلیے حکمت عملی تیار کر لی۔

پی ٹی وی سے 10 گھنٹے کا ایئر ٹائم لینے کا فیصلہ، پی ٹی وی ایک چینل پر آئن لائن تعلیم کیلئے دس گھنٹے مختص کرے گا، اردو، انگریزی، ریاضی اور اسلامیات سمیت سائنس مضامین کی تعلیم آن ائیر/آن لائن دی جائے گی۔

وزارت تعلیم کی ٹیکنیکل ایڈوائزر عنبرین عارف کا کہنا ہے 13 اپریل سے پہلے کوشش ہو گی کہ ٹی وی چینل شروع کر دیا جائے، نصابی کتب کی بجائے سٹینڈرڈ لرننگ آبجیکٹو (ایس ایل او)کے تحت آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کرونا وباء کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد آن لائن ایجوکیشن کا فیصلہ کیا جس کے تحت پی ٹی وی پر نصاب کے مطابق لیکچرز تیار کر کے آن ائیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |