جاپان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر امداد

حماد اظہر نے امداد فراہم کرنے پرجاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک April 01, 2020
حماد اظہر نے امداد فراہم کرنے پرجاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا

جاپان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر امداد فراہم کردی۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاپان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرگرانٹ فراہم کردی ہے۔

حماد اظہر نے امداد فراہم کرنے پرجاپانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسف) اور مہاجرین کے عالمی ادارے (آئی او ایم) کے زریعے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے دی جارہی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جاپان نے اڑھائی ارب روپے کی اضافی گرانٹ بھی مختص کی ہے جو پاکستان میں جاپانی تعاون سے صحت منصوبوں پرخرچ نہ ہونیوالی گرانٹ سے مختص کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں