سندھ حکومت کا جمعہ کو 12 سے 3 تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعہ کو لاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، ذرائع


ویب ڈیسک April 01, 2020
جمعہ کو لاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے جمعہ (3 اپریل) کو صوبے میں سہ پہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جمعہ 3 اپریل کو صوبے میں سہ پہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فیصلہ پر عمل کروانے کے لیے پولیس حکام کو خصوصی ہدایت بھی کردی گئی ہیں ۔ فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے اکرام سے مشاورت بھی کرلی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق جمعہ کو لاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ہر قسم کی ٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی، سندھ حکومت کے احکامات پر محکمہ داخلہ باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔