حکومت نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی

پاکستان میں مشتبہ کیسزکی تعداد 17ہزار331 ہے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا


ویب ڈیسک April 01, 2020
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 2 ہفتے تک بندشیں جاری رکھی جائیں گی، قومی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ۔ فوٹو، فائل

وفاقی حکومت نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 2 ہفتے تک بندشیں جاری رکھی جائیں گی تاہم ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بحال رہےگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2071 ہوگئی

اسد عمر نے کہا کہ کھانےپینےکی اشیا،ادویات کی دکانیں کھلی رکھنابہت ضروری ہے۔ صوبوں کےوفاق سےموثر روابط کے ذریعے صورت حال سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔ تمام حکومتوں نے کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔غریب طبقےکااحساس حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا علاج: پاکستانی طبی محققین نے کلوروکوئن پر تحقیق شروع کردی


ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بندشوں سےکوروناوائرس کے پھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے،14 اپریل سے پہلے موجودہ بندشیں کم یا زیادہ کرنے کا فیصلہ کرلیں گے۔ کھانے پینےکی اشیا اورادویات کی دکانیں کھلی رکھنابہت ضروری ہے۔ صوبوں کےوفاق سےموثر روابط کے ذریعے صورت حال سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔ تمام حکومتوں نے کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔غریب طبقےکااحساس حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پروازیں ایک ساتھ بحال نہیں کی جائیں گی۔ 4اپریل کوبیرون ملک سے ایک پروازاسلام آبادآئے گی۔ مسافروں کوایئرپورٹ پرقرنطینہ میں رکھ کرٹیسٹ کیاجائےگا۔اندرون ملک پروازیں تاحکم ثانی بندرہیں گی۔

3سے 11اپریل کے دوران 17 بین الاقوامی پروازیں چلیں گی، معید یوسف

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پروازیں بیرون ملک میں پھنسے مسافروں کو لائیں گی ۔ بیرون ملک پھنسے 2ہزار کے قریب پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے 3سے 11اپریل کے دوران 17 پروازیں چلیں گی۔

ملک میں مشتبہ کیسزکی تعداد 17ہزار331 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اس موقعے پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بائیومیٹرک حاضری کااستعمال ترک کردیاجائے۔ پاکستان میں مشتبہ کیسزکی تعداد 17ہزار331 ہے۔ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس اور کچھ احتیاطی تدابیر

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں تعمیراتی صنعت ، فوڈ فیکٹریز، ادوایات بنانے والے ادارے کھولنے اور زرعی آلات کے نقل و حرکت سے متعلق غور کیا گیا جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر آلات کی درآمد سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں