ڈی آئی خان قرنطینہ مراکز میں 121 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے وزیر اعلیٰ کے پی
کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلیے ڈیڑھ ارب روپے کی خریداری کرلی ہے، قومی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ
وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان قرنطینہ مراکز میں مزید 121 افراد کے ٹیسٹس منفی آگئے ان تمام افراد کو اپنے اپنے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔
محمود خان نے بذریعہ ویڈیو لنک قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وبا کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختون خوا نے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی خریداری کرلی ہے۔
وزیر اعلی نے تبلیغی جماعت کے افراد کے محفوظ بین الصوبائی نقل و حرکت کے لیے صوبوں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیرنے کورونا وائرس کے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صوبائی مشینری مکمل متحرک ہے۔ کل وزیراعلی خیبر پختونخوا صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے، صوبے میں وافر ذخائر موجود ہیں۔ صوبے میں تمام اشیاء خورونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
10 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، صوبائی محکمۂ صحت
خیبرپختونخوا میں 10افراد نےکوروناوائرس کو شکست دے دی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈی آئی خان قرنطینہ میں 8 متاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ گومل کیمپ میں قرنطینہ کیے گئے 117زائرین اور سفیدڈھیری سے 190افراد کو بھی گھر روانہ کردیا جائے گا۔
پرندوں اور پالتو جانوروں کی دکانوں کے لیے پابندیوں میں نرمی
پشاور میں ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے ارسال کردہ خصوصی مراسلہ میں پرندوں اور پیٹس شاپس کو صبح اور شام کھولنے میں نرمی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے پرندوں اور دیگر جانوروں کو دانہ پانی کی فراہمی میں مشکل درپیش تھی۔ مقررہ وقت میں پرندوں کو خوراک دی جائے گی۔ مراسلہ کمشنر پشاور ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔