ویمن کرکٹرزکارکردگی بہتر بنانے کیلیے کوشاں

گھروں ہی میں رہ کر بنیادی اصولوں کے مطابق پریکٹس جاری ہے،کوچ

گھروں ہی میں رہ کر بنیادی اصولوں کے مطابق پریکٹس جاری ہے،کوچ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے سبب قومی ویمن کرکٹرز نے بھی گھروں میں رہ کراپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیکوششیں شروع کردیں، ہیڈ کوچ اقبال امام نے رہنما اصولوں پرکار بند رہنے اور مشقوں کوتواتر کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔


ان کا کہنا ہے کہ کرکٹرز گھروں ہی میں رہ کر بنیادی اصولوں کے مطابق پریکٹس کر رہی ہیں، ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر بال ہینگنگ پریکٹس ہے، اس کے ساتھ فیلڈنگ اور کیچنگ کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کوجسمانی فٹنس میں مزید بہتری لانے کیلیے ان ڈور ورزش کے طریقوں سے بھی آگاہی فراہم کی گئی ہے جس پر وہ سختی کے ساتھ کار بند بھی ہیں، اس ضمن میں ویمن کرکٹرز کے واٹس ایپ گروپ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے جس میں وہ تسلسل کے ساتھ ملنے والی ہدایات پرعمل کرکے خود کو چاق و چوبند رکھ رہی ہیں۔

عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی نہ پانے والی کھلاڑی اسی گروپ کے توسط سے ہیڈ کوچ سے کارکردگی میں بہتری کے لیے استفسار بھی کررہی ہیں،اقبال امام نے کہاکہ امید ہے کہ ویمن کرکٹرز گھروں میں جاری ٹریننگ کی بدولت آئندہ شیڈول قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنے میں کامیاب رہیں گی۔
Load Next Story