مصطفی کمال کے پارٹی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیںرابطہ کمیٹی

مصطفی کمال بعض نجی اور گھریلو مصروفیات کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، اختلافات سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


ویب ڈیسک December 01, 2013
مصطفی کمال بعض نجی اور گھریلو مصروفیات کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، اختلافات سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

SYDNEY: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق ناظم کراچی مصطفی کمال اور اراکین رابطہ کمیٹی کے درمیان اختلافات کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قراردے دیا۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے بعض نجی اور گھریلو مصروفیات کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور کچھ عرصہ کے لئے تحریکی سرگرمیوں سے دور ہیں تاہم اختلافات سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان سے روانگی سے قبل مصطفی کمال نے ایم کیوایم کی قیادت کو باضابطہ طورپرپارٹی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کردیا تھا اور رخصت کی درخواست کی تھی جسے قبول کرلیا گیا، سید مصطفی کمال نے اپنی نجی مصروفیات ہی کی وجہ سے سینیٹ کی رکنیت سے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوایا تھا تاہم اسے اب تک منظورکرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سینیٹر مصطفی کمال کے رابطہ کمیٹی سے اختلافات اور سینیٹرشپ سے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں