ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں شمالی کوریا کا دعویٰ

جنوری سے ہی ملک کی سرحدوں کو بند اور پروازیں معطل کردیا تھا اور غیر ملکی شہریوں کی اسکریننگ کی، شمالی کوریا


ویب ڈیسک April 02, 2020
شمالی کوریا نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود میزائل تجربات جاری رکھے ہوئے ہیں، فوٹو : فائل

شمالی کوریا کا اصرار ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ملک بھر میں کوئی ایک بھی کورونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہنگامی اقدامات اور سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : 'دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے اور شمالی کوریا میزائل تجربات کر رہا ہے'

شمالی کوریا کے محکمہ انسداد وبائی امراض کے ڈائریکٹر پاک میونگ سو نے میڈیا کو بتایا کہ سائنسی اصولوں پر ہنگامی اقدامات کیے، ملک میں داخل ہونے والے ہر شخص کی اسکریننگ کی اور انہیں قرنطینہ میں رکھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مسلمان حج کی تیاریاں موخر کردیں، سعودی وزیر حج

ڈائریکٹر اینٹی ایپی ڈیمک نے مزید کہا کہ عالمی پروازوں کو بند کرنے کے علاوہ باہر سے آنے والی تمام اشیاؤں پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا اور تاحال سخت پابندیاں عائد ہیں جن کی بنا پر چین کا ہمسائیہ ملک ہونے کے باوجود شمالی کوریا محفوظ رہا۔

یہ پڑھیں : امریکا میں کورونا وائرس سے نومولود ہلاک، مجموعی تعداد 5 ہزار سے متجاوز

واضح رہے شمالی کوریا نے جنوری میں کورونا وائرس کی وبا پڑوسی ملک چین سے شروع ہونے کی خبروں کے بعد اپنی سرحدوں کو بند کردیا تھا اور پورا ملک عملاً دنیا بھر سے آئسولیٹ ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔