افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں 8 شہری ہلاک 2 زخمی

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق میں ایک ہی خاندان سے ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک April 02, 2020
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، فوٹو : فائل

افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند کے جنوبی علاقے میں ایک خاندان اپنی گاڑی پر رشتے داروں سے ملنے جارہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ دو زخمی زیر علاج ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : افغان حکومت رواں ہفتے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی

ترجمان گورنر ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کبھی جنگ کی ابتدا نہیں کی صرف اپنا دفاع کرتے ہیں، ایران کا امریکی دھمکی پر ردعمل

جنگ زدہ افغانستان میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں جس کی زد میں آکر سیکڑوں شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور کئی زندگی بھر کیلیے معذور ہوگئے تاہم امن معاہدہ طے پا جانے کے باوجود ان بارودی سرنگوں کو غیر فعال کرنے کے سلسلے میں کوئی کوشش سامنے نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں