زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مزید کم ہوگئے

ایک ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 80 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک


April 02, 2020
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 18 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک . فوٹو : فائل

لاہور: ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 17 ارب 38 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے ہیں اور ایک ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 80 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 18 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد وشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 20 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اور ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 17 ارب 38 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے غیر ملکی قرضوں اور سود کی مد میں 44 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |