کراچی میں راشن کی تقسیم کا وقت اور طریقہ کار جاری

راشن کی تقسیم کے لیے صبح 5 بجے سے صبح 7 بجے تک دو گھنٹے کا وقت مقرر


Staff Reporter April 03, 2020
راشن کی تقسیم کے لیے صبح 5 بجے سے صبح 7 بجے تک دو گھنٹے کا وقت مقرر (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت کے احکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا طریقہ کار جاری کردیا، راشن کی تقسیم صبح 5 تا صبح 7 بجے کے درمیان ہوگی جس میں آٹا، دالیں، تیل، چاول اور مسالہ جات شامل ہوں گے۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر راشن کی تقسیم رات کے آخری پہر میں کی جاسکتی ہے، اس لیے مستحق افراد میں راشن کے لیے صبح 5 بجے سے صبح 7 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

راشن کی تقسیم کے دوران ہجوم لگنے پر پابندی ہوگی، تقسیم صرف گھر پر ہی کی جاسکے گی، مستحق افراد میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی راشن دیا جائے گا، راشن بیگ میں 3 اقسام کی ایک ایک کلو دالیں، 2 کلو تیل، 10 کلو آٹا، 5 کلو چاول، ایک کلو سفید چنا، نمک اور 250 گرام لال مرچ، نمک، ہلدی اور پسا ہوا دھنیا شامل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں