30جولائی تک کراچی سرکلر ریلوے مکمل بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے دہائیوں سے بند ٹرین سروس شروع کرنے کے لیے 40نئی کوچز تیار کرنے کا باقاعدہ ورک آرڈر جاری کر دیا


Qaiser Sherazi April 03, 2020
40کوچز 4ماہ میں تیار ہونگی، ہر ماہ 10کوچز تیار کرکے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی کے سپرد کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں دہائیوں سے بند کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس شروع کرنے کے لیے 40 نئی کوچز تیار کرنے کا باقاعدہ ورک آرڈر جاری کر دیا ہے.


ایم ڈی ریلوے کیریج نے چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے دوست لغاری کو بتایا ہے کہ یہ 40 کوچز معیاری اور بروقت تیار کر لی جائیں گی ان کوچز کی تیاری کے لیے کیریج فیکٹری میں شفٹوں میں کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان ریلوے نے 30 جولائی تک کراچی ریلوے سرکلر روٹ مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس تین ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔


ورک آرڈر کے مطابق یہ 40 کوچز 4 ماہ میں تیار کی جائیں گی اور ہر ماہ 10 کوچز تیار کر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی کے سپرد کی جائیں گی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |