30جولائی تک کراچی سرکلر ریلوے مکمل بحال کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں دہائیوں سے بند کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس شروع کرنے کے لیے 40 نئی کوچز تیار کرنے کا باقاعدہ ورک آرڈر جاری کر دیا ہے.
ایم ڈی ریلوے کیریج نے چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے دوست لغاری کو بتایا ہے کہ یہ 40 کوچز معیاری اور بروقت تیار کر لی جائیں گی ان کوچز کی تیاری کے لیے کیریج فیکٹری میں شفٹوں میں کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان ریلوے نے 30 جولائی تک کراچی ریلوے سرکلر روٹ مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس تین ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ورک آرڈر کے مطابق یہ 40 کوچز 4 ماہ میں تیار کی جائیں گی اور ہر ماہ 10 کوچز تیار کر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی کے سپرد کی جائیں گی۔