کوروناحسین داؤد کا اپنی فیملی اینگرو داؤد ہرکولیس گروپ کی جانب سے ایک ارب روپے امداد کا اعلان

داؤد ہرکولیس اور اینگرو گروپ اس وقت ملک میں پھیلے اس پیچیدہ مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں،حسین داؤد


Press Release April 03, 2020
داؤد ہرکولیس اور اینگرو گروپ اس وقت ملک میں پھیلے اس پیچیدہ مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں،حسین داؤد۔ فوٹو: فائل

سرمایہ کار حسین داؤد نے اپنی فیملی، اینگرواور داؤد ہرکولیس گروپ کی جانب سے ایک ارب روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ملک میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ کو موثر انداز میں لڑنے کیلئے ملک کے نامور سرمایہ کار حسین داؤد نے اپنی فیملی، اینگرواور داؤد ہرکولیس گروپ کی جانب سے ایک ارب روپے کی مالی اور خدمات کی صورت میں امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

حسین داؤد نے کہا کہ داؤد ہرکولیس اور اینگرو گروپ اس وقت ملک میں پھیلے اس پیچیدہ مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ہماری ذمے داری ہے کہ جب ہماری قوم کو ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہو تو ہم ایسے وقت میں اپنی قوم کی بہترین خدمت کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں