پنجاب میں ہوٹلز سمیت 40 سیکٹرز 3ماہ کیلیے ٹیکس سے مستثنیٰ

کیٹرنگ،تعمیراتی سروسز پربھی اربوں کی ٹیکس چھوٹ، نوٹیفکیشن جاری


عامر نوید April 03, 2020
زیادہ متاثرہ سیکٹرز زیروریٹڈ قراردے دیے ،چیئر مین پنجاب ریونیو اتھارٹی۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے کورنا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری طبقہ کواربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دینے کیلیے بڑا فیصلہ کرلیا، محکمہ خزانہ پنجاب نے 40سے زائد سیکٹرزکو ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں پی آراے نے لاک ڈاون کے دورانیہ میں ہوٹلز،موٹلز،شادی ہالز،کیٹرنگ سمیت مختلف سروسز سے وابستہ کاروباری طبقہ کو3ماہ کیلیے ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں رجسٹرڈ مختلف سروسز سے وابستہ کاروباری طبقہ کو یکم اپریل سے تیس جون تک سروسز پر عائد سیلز ٹیکس ادائیگی سے مسثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ ہوٹلز,تعمیراتی سروسز,ڈاکٹرز,نجی ہسپتالوں پر 16فیصد کے حساب سے عائد ٹیکس تین ماہ کیلئے ختم کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں