کورونا وائرس ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کی امداد

کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں، ورلڈ بینک


ویب ڈیسک April 03, 2020
کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں، ورلڈ بینک ۔ فوٹو: فائل

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔

ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے جو کورونا وبا سے نمٹنے، صحت کے نظام کو تقویت دینے اور سماجی و اقتصادی مسائل کے حل پر استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ ضروری طبی سامان کی فراہمی کے 8 جاری منصوبوں سے 38ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی حاصل کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2450 ہوگئی، 35 جاں بحق

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں، پریپ منصوبہ کورونا کا پتہ لگانے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا جب کہ غریبوں کو نقد رقم کی منتقلی میں مدد کے لئے وسائل بھی فراہم کرے گا، اس کے علاوہ پریپ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں وینٹیلیٹر اور پیرا میڈیکس کو ذاتی تحفظ کا سازو سامان بھی فراہم کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں