بی جے پی رہنما 20 کروڑ مسلمانوں کیخلاف کھلے عام زہر اگل رہے ہیں وزیراعظم

بی جے پی رہنماؤں کا مسلمانوں کیخلاف رویہ نازیوں جیسا ہے جو انہوں نے یہودیوں کیخلاف اپنایا تھا، عمران خان

بی جے پی رہنماؤں کا مسلمانوں کیخلاف رویہ نازیوں جیسا ہے جو انہوں نے یہودیوں کیخلاف اپنایا تھا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیراعظم نے بی جے پی رہنما سبرامانیم سوامی کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کردی۔ عمران خان نے کہا کہ بی جے پی قیادت ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے متاثر ہے، بی جے پی رہنما 21ویں صدی میں بھی 20 کروڑ مسلمانوں کیخلاف کھلے عام وہی لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے جو جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کیخلاف اپنایا تھا۔




بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں کو بھارتی شہری نہیں سمجھتے اور وہ بھارت میں مساوی حقوق کے حق دار نہیں ہیں۔

سوامی نے کہا کہ کہ مسلمانوں کی آبادی جہاں بھی زیادہ ہوتی ہے وہاں ہمیشہ پریشانی پیدا ہوتی ہے، اور اس کا سبب اسلامی تعلیمات ہیں، جس ملک میں بھی مسلم آبادی 30 فیصد سے زیادہ ہوگی وہ ملک خطرے میں ہوگا۔
Load Next Story