طالبان سے مذاکرات میں وقت لگ سکتا ہے غفور حیدری

ڈرون حملے ملکی سالمیت پر حملہ ہے، حکومت، امریکا سے تعلقات پر نظر ثانی کرے


Nama Nigar December 02, 2013
ڈرون حملے ملکی سالمیت پر حملہ ہے، حکومت، امریکا سے تعلقات پر نظر ثانی کرے۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نیٹو سپلائی بند کرنے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو چکا ہے۔

امریکی ڈالر لینے والے کس طرح امریکہ سے ناراضگی مول لے سکتے ہیں۔عجیب بات ہے کہ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف حکومت بھی چلا رہی ہے اور دھرنے بھی دے رہی ہے۔ جے یو آئی کے ضلعی اطلاعات سیکریٹری مفتی محمود احمد کورائی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سنجیدہ نظر آتے ہیں، مگر طالبان سے مذاکرات کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔ ڈرون حملے ملکی سالمیت پر حملہ ہے حکومت اپنے امریکہ سے تعلقات کو ازسر نو تر تیب دے۔



اے پی سی اور قبائلی عمائدین کے جرگے کے ذریعے علاقے میں امن و امان کے لیے حکومت کو تجاویز دی ہیں۔ تحفظات کے باوجود بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے نام پر جاری جنگ کو15برس گزر چکے ہیں مگر حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، مذاکرات ہی امن کا اصل راستہ ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ مشکل وقت اور حالات میں بھی اسلام، پاکستان اور امت مسلمہ کی آواز بلند کی ہے وہ ہمیشہ سامراجی عزائم کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا رضا محمد مینگل ، رمضان بروہی ،مولانا عبیداللہ پرہیار ، منظور بروہی اور مولانا عبدالرزاق پرھیار اور دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں