وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس تعمیراتی صنعت فوری کھولنے پر غور

مستحق افراد کو راشن پہنچانے کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا


ویب ڈیسک April 03, 2020
مستحق افراد کو راشن پہنچانے کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مستحقین کو راشن پہنچانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے اعلی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزراء اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں تعمیراتی صنعت فوری کھولنے سے متعلق فیصلوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مستحق افراد کو راشن پہنچانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر آلات کی درآمد سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |