کراچی میں نماز جمعہ سے روکنے پر شہریوں کا پولیس پر تشدد

پولیس نے مسجد کے امام کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو شہری مشتعل ہوگئے


ویب ڈیسک April 03, 2020
پولیس نے مسجد کے امام کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو شہری مشتعل ہوگئے

MUZAFFARABAD: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر شہریوں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک کرفیو جیسا لاک ڈاؤن کیا گیا اور کسی کو نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔



لیاقت آباد کے علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک مسجد کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے پابندی کے باوجود جمعہ کا اجتماع کرنے پر مسجد کے امام کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو شہری مشتعل ہوگئے اور پولیس و رینجرز پر دھاوا بول دیا۔

شہریوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کو تھپڑ، لاتے اور گھونسے مارے۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو بچاکر علاقے سے نکالا۔

https://twitter.com/i/status/1246027832565825536

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |