عامر خان نے باکسنگ سےریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا

لاک ڈاؤن کے سبب باکسنگ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں، عامر خان


Sports Desk April 04, 2020
عامر نے گزشتہ برس جولائی میں سعودی عرب میں آسٹریلوی حریف بلی ڈب سے فائٹ کی تھی فوٹو: فائل

MONTREAL: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس کے سبب جولائی میں باکسنگ رنگ میں واپسی کا ارادہ موخر کردیا۔

عامر خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب ان کی باکسنگ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں اور موجودہ حالات میں وہ سنجیدگی سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔

عامر نے گزشتہ برس جولائی میں سعودی عرب میں آسٹریلوی حریف بلی ڈب سے فائٹ کی تھی جسے چوتھے راؤنڈ میں روک دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔