’’کورونا‘‘ نے کیوی کرکٹ کی بنیادیں ہلا دیں
بورڈ سخت پریشان،اگست میں بنگلہ دیش کا ٹور ناممکن لگنے لگا
BUDAPEST:
''کورونا'' نے کیوی کرکٹ کی بنیادیں ہلا دیں،کرکٹ بورڈ آئندہ مقابلوں کے ممکنہ التوا پر تشویش میں مبتلا ہے، اگست میں بنگلہ دیش کا ٹور ناممکن دکھائی دینے لگا، ونٹر سیزن میں نیدر لینڈز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف میچز بھی خطرے میں ہیں،بحرانی صورتحال کے باوجود ملازمین کو فارغ کیے جانے سے گریز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کا سلسلہ معطل ہے، نیوزی لینڈ کا کرکٹ بورڈ آئندہ مقابلوں کے ممکنہ التوا پر خاصا فکرمند ہے، اگست میں ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا، ونٹر سیزن میں نیدر لینڈز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف میچز بھی خطرے میں ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نیکہاکہ یہ کھیلوں کی دنیا کیلیے مایوس کن صورتحال ہے، اس بحران میں ہمیں اپنے عوام کے ساتھ کرکٹ برادری کی فلاح کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے،خوش قسمتی کی بات ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے قبل نیوزی لینڈ کا ہوم سیزن آخری مراحل میں تھا۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو فی الحال ملازمتیں ختم کرنے کی ضرورت نہیں، ابھی ہفتے میں 4دن کام کی پالیسی بنائی گئی ہے۔
تنخواہوں اور ملازمتوں سے پیدا ہونے والی مشکلات پر حکومت کی زرتلافی اسکیم کیلیے درخواست دیدی ہے،ایک آجر کے طور پر ہم اپنے ملازمین کا خیال رکھتے ہوئے ان کو مسائل کا شکار کرنے کے حق میں نہیں، ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ کسی کی ملازمت ختم یا معاوضے میں کمی جیسے فیصلے نہ کرنا پڑیں، البتہ معاملات اور کرکٹ برادری کے مسائل پر گہری نظر رکھتے ہوئے حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی تمام تر سرگرمیاں معطل ہیں، رواں ماہ کے آخر میں ہونے والا ویمنز ٹیم کا دورۂ سری لنکا بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔