اعظم خان کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ڈاکومنٹری تیار

فلم میں اسکواش کے کھلاڑیوں جہانگیرخان اورقمرزمان نے بھی تاثرات کااظہارکیا


Sports Reporter April 04, 2020
مرحوم نے مسلسل چاربار برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی فوٹو، انٹرنیٹ

اسکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ڈاکومنٹری فلم تیارکرلی۔

اعظم خان طویل علالت کے بعد 95 سال کی عمر میں گزشتہ ہفتہ لندن کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے،اعظم خان اسکواش کے ان بنیادی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنھوں نے کھیل میں عالمی سطح پرقومی پرچم کو سربلند کیا،ڈاکومنٹری فلم میں اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں جہانگیرخان اور قمر زمان نے بھی اعظم خان کے حوالے سے اپنے تاثرات کااظہار کیا ہے،اس کے علاوہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئروائس مارشل عامر مسعود نے بھی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

ڈاکومنٹری فلم کے ذریعے اعظم خان کی اسکواش کے کھیل میں قومی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے جو آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، اعظم خان نے مسلسل چاربار برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔