کراچی میں سستی سبزی بیچنے والوں پر ناجائز منافع خوروں کا حملہ

زخمی افراد کم نرخ پر سبزی اورپھل فروخت کررہے تھے ، باچاخان اور اس کے ساتھیوں نے سستی سبزی بیچنے پرحملہ کیا،پولیس


Staff Reporter April 04, 2020
 باچا خان ، اسماعیل شاہ اور یونس کو گرفتارکرلیا ،دیگر 2ملزمان فرار ہوگئے ہیں،2 زخمی پھل فروشوں کی حالت انتہائی نازک ۔ فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں کم نرخ پر سبزی اور پھل فروخت کرنے والے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، اس دوران تیز دھار آلے کے وار سے چار افراد زخمی ہوگئے اس دوران نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا ، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے سیکٹر 10نورانی محلے میں جمعہ کی دوپہر سبزی اور پھل فروخت کرنے والے ٹھیلے والوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اس دوران تیز دھار آلے کے وار سے 35سالہ عمر خان ،60سالہ شیر محمد ، صابر اور سیف اللہ زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، ایس ایچ او جاوید اختر کے مطابق شدید زخمی ہونے والے عمر خان اور شیر محمد پھل فروش جبکہ دو سبزی والے شامل ہے ، ابتدائی تفیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ زخمی افراد کم نرخ پر سبزی اورپھلفروخت کررہے تھے ان کو باچاخان اور دیگر افراد نے کم نرخ میں فروخت کرنے پر منع کیا جس پر جھگڑا ہوا، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے باچا خان ، سید اسماعیل شاہ اور یونس کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے سلمان اور سعید اکبر موقع سے فرار ہوگئے تھے جن کی تلاش کی جارہی ہے ، انھوں نے مزید بتایا کہ شیر خان اور عمر خان کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔