فرانس میں چاقو بردار شخص کا راہگیروں پر حملہ 2 ہلاک اور 7 زخمی

حملہ آور 33 سالہ سوڈانی شہری ہے

حملہ آور کو پولیس نے تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا، فوٹو : فائل

فرانس میں چاقو بردار شخص نے شاپنگ مال کے اندر دکانداروں اور گاہکوں پر حملے کر کے 2 کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر ویلنس میں چاقو بردار شخص ایک شاپنگ مال میں داخل ہوا اور ایک دکاندار پر وار کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد وہاں موجود 2 گاہکوں پر بھی وار کیے۔


حملہ آور شاپنگ مال سے باہر نکلا اور راہگیروں پر پہ در پہ وار کیے، اس دوران پولیس پہنچنے پر چاقو بردار شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کے بعد پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے ہاتھوں دو شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور 33 سالہ سوڈان کا رہنے والا شخص ہے جس نے فرانس میں پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے تا ہم حملے کا محرک سامنے نہیں آسکا ہے۔
Load Next Story