معروف نعت خواں 5 پاکستانیوں سمیت ماریشس میں پھنس گئے

ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، نعت خواں محمد فرحان قادری

ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہیں، نعت خواں (فوٹو: فائل)

لاہور:
محفل نعت میں شرکت کے لیے ماریشس جانے والے معروف نعت خواں محمد فرحان قادری پانچ پاکستانیوں سمیت ماریشس میں پھنس گئے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے واپسی میں مدد کی اپیل کردی۔

نعت خواں فرحان قادری نے کہا ہے کہ وہ 18 مارچ کو محفل نعت میں شرکت کے لیے بر اعظم افریقا کی ریاست ماریشس آئے تھے، کورونا وائرس کے پیش نظر 15 روز سے ماریشس میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے وہاں کا فلائٹ آپریشن بھی بند ہے۔


نعت خواں نے یہ بھی کہا کہ سفارت خانے سے رابطہ کیا تو اُن کی جانب سے یہی کہا گیا کہ وہ اس ضمن میں فی الحال کچھ نہیں کرسکتے، مجھ سمیت 5 پاکستانیوں کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث ہم سب مشکلات کا شکار ہیں۔

محمد فرحان قادری نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوٹس لے کر ہم سب کو یہاں سے نکال کر وطن واپسی کا بندوبست کریں۔
Load Next Story