کورونا LNG پاور پلانٹس کی نجکاری موخر کرنے کا عندیہ

تیزی سے بدلتی صورتحال،حقائق کے پیش نظر ٹائم لائن پرنظر ثانی ہوگی


Shahbaz Rana April 05, 2020
تیزی سے بدلتی صورتحال،حقائق کے پیش نظر ٹائم لائن پرنظر ثانی ہوگی۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دے دیا ہے۔

گذشتہ روز وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں سومرو عندیہ دے چکے ہیں کہ نیشنل اور انٹریشنل مارکیٹ کی تیزی سے بدلتی صورتحال،حقائق اور تجزیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل این جی پاور پلانٹس نجکاری کی ٹائم لائن پر نظر ثانی کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر نجکاری کی ٹائم لائن میں توسیع کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

وزارت نجاری حکام کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت اگلے ہفتے فیصلہ کرے گی کہ وہ ان پلانٹس کو جون سے پہلے ہی بیچنا چاہتی ہے یاپھر اربوں ڈالر کایہ سودا آئندہ مالی سال میں کیا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں